حیدرآباد میں ناتھو رام گوڈسے کی تصویر کے ساتھ ڈانس کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد ۔ 13 اپریل (اردولیکس ) حیدرآباد میں رام نومی کے موقع پر نکالی گئی شوبھایاترا میں ناتھو رام گوڈسے کی تصویر کے ساتھ ڈانس کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے
حیدرآباد کی شاہ گنج پولیس نے رام نومی جلوس کے دوران ناتھو رام گوڈسے کی تصویر کو دکھا کر ڈانس کرنے والے نو جوان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 504 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت آندھراپردیش کے املا پور کے متوطن 21 سالہ آئی ٹی آئی ٹیکنیشن چتا ہیما کمار کے طور پر کی گئی ہے جو فی الحال گچی باولی کے صدیق نگر میں مقیم ہے۔ وہ گچی با ولی علاقہ میں بی جے پی کا سرگرم کارکن ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس نے رام نومی جلوس کے موقع پر ناتھو رام گوڈسے کی تصویر کو دکھا کر ڈانس کیا تھا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گیا تھا۔ بی جے پی کے معطل ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اس جلوس کا اہتمام کیا تھا۔ ملزم کے جیب میں ناتھو رام گوڈسے کی تصویر تھی۔