جرائم و حادثات

حیدرآباد کے کوٹھی سرکاری زچگی خانہ سے ایک حاملہ خاتون اچانک لاپتہ

حیدرآباد کے کوٹھی سرکاری زچگی خانہ سے ایک حاملہ خاتون کا اچانک لاپتہ ہونے کا واقعہ سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں سنسنی کا سبب بنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ

 

ولیس انسپکٹر نرسمہا کے مطابق رنگا ریڈی ضلع کے منچال منڈل، کاغذگھاٹ گاؤں کی رہنے والی 25 سالہ سوپنا اپنے شوہر شیو کمار اور ماں پارَیشا کے ساتھ منگل کے روز زچگی کے لیے کوٹھی زچگی خانہ پہنچی تھی۔ اور ہاسپٹل میں کسی مسئلہ پر اس کا شوہر سے جھگڑا ہوگیا ۔اس کے بعد اچانک لاپتہ ہوگئی ۔

 

بتایا گیا کہ خاتون کو 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیوری متوقع تھی ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے میں سوپنا کو ہاسپٹل سے باہر جاتے دیکھا گیا ۔لیکن باہر اس کا کوئی پتہ نہیں چلا

 

گھر والوں نے ہاسپٹل اور کوٹھی کے علاقہ میں تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔جس کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button