حیدرآباد میں ریٹائرڈ کرنل کے گھر دہشت – نیپالی جوڑے نے میاں-بیوی کو بے ہوش کر کے 23 لاکھ اور 25 تولے سونا لوٹ لیا
نیپال کے شوہر اور بیوی کی تصویر جنہوں نے واردات انجام دی
حیدرآباد کے کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع گن راک انکلیو میں آرمی کے ریٹائرڈ کرنل کیپٹن 76 سالہ گیری کے گھر نیپالی جوڑے نے خوفناک واردات انجام دی۔
پولیس کے مطابق یہ جوڑا 21 اکتوبر کو گھر میں ملازم کے طور داخل ہوا تھا۔واردات کے دوران ملزمین نے کرنل اور ان کی بیوی کو نشہ آور دوا پلائی، رسّیوں سے باندھ کر بے بس کیا اور پورے گھر کو لوٹ لیا
۔ لٹیروں نے 23 لاکھ روپے نقد اور تقریباً 25 تولے سونا نکال کر فرار ہو گئے۔پولیس نے گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر لی ہے اور ان کی تلاش کے لیے تین خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مختلف مقامات پر دھاوے کیے جا رہے ہیں
۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین نیپالی گینگ سے تعلق رکھتے ہیں اور واردات کے فوراً بعد شہر سے فرار ہو گئے۔تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے کہا کہ نیپالی جوڑے کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔



