جرائم و حادثات

حیدرآباد۔‌آبزرویشن ہوم میں نابالغ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدر آباد کے سعید آباد میں واقع آبزرویشن ہوم (اسٹریٹ چلڈرن ہوم) میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نگران کار رحمان نامی شخص نے نابالغ بچہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

 

 

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ بچہ اپنی ماں کے ساتھ پولیس سے رجوع ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دسہرہ کی چھٹیوں میں گھر آنے کے بعد بچہ واپس آبزرویشن ہوم جانے سے انکار کرتے ہوئے روتا رہا جس پر ماں کو شک ہوا اور جب حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔

 

تحقیقات میں پتہ چلا کہ آبزرویشن ہوم میں خود نگران کار ہی معصوم بچہ کے ساتھ غیر فطری اور جنسی حملہ میں ملوث ہے۔ ابتدائی طور پر صرف ایک بچے کے ساتھ زیادتی کا شبہ تھا لیکن پولیس کی مزید چھان بین میں پانچ دیگر بچوں کے ساتھ بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی۔

 

 

پولیس نے بچے کو طبی معائنہ کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا اور ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button