جرائم و حادثات

شمس آباد ایئرپورٹ پر گولی برآمد — کولکاتہ سے آئے مسافر کی گرفتاری، سیکورٹی میں کھلبلی مچ گئی

حیدرآباد کے شمس آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پستول کی بُلٹ (گولی) ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع کے مطابق کولکاتہ سے حیدرآباد آنے والے ایک مسافر کے بیاگ سے سیکورٹی عملے نے 38 ایم ایم کی گولی برآمد کی۔ مسافر کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ کے سیکورٹی عملہ نے فوری طور پر اسے حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

 

ذرائع کے مطابق شمس آباد ایئرپورٹ ہمیشہ مسافروں سے بھرا رہتا ہے اور یہاں سے مختلف ریاستوں اور ممالک کے لوگ سفر کرتے ہیں، جن میں وی آئی پیز اور سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔ اسی وجہ سے ایئرپورٹ پر سیکورٹی سخت رہتی ہے اور ہر مسافر کے سامان کی باریک بینی سے جانچ کی جاتی ہے۔

 

وقتاً فوقتاً ایئرپورٹ پر سونا یا دیگر غیرقانونی سامان ضبط ہونے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ اب تازہ واقعہ میں ایک مسافر کے بیاگ سے بُلٹ برآمد ہونے پر سیکورٹی عملہ چوکس ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وشال کولکاتہ سے حیدرآباد آتے ہوئے اپنے بیاگ میں گولی رکھ کر لایا تھا۔ شک کی بنیاد پر جب سیکورٹی نے تلاشی لی تو یہ انکشاف ہوا۔

 

پولیس نے بُلٹ ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ گولی کہاں سے آئی، کس نے دی، اور اسے حیدرآباد لانے کا مقصد کیا تھا۔

 

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گولی ملنے کے واقعہ سے مسافروں میں کچھ دیر کے لئے خوف و تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button