جرائم و حادثات
حیدرآباد میں اسٹیٹ لیول باکسنگ مقابلے کے دوران شدید ہنگامہ، ہاتھا پائی میں چند افراد زخمی

حیدرآباد میں منعقدہ اسٹیٹ لیول باکسنگ مقابلوں کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ باکسرز اور کوچز کے درمیان اس وقت جھگڑا شروع ہوا جب کچھ افراد نے امپائر پر جانبداری کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ امپائر ایک مخصوص ٹیم کے حق میں فیصلے دے رہا تھا، جس کے نتیجے میں اُن کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ الزام اتنا بڑھا کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ دونوں جانب سے باکسرز اور کوچز نے ایک دوسرے پر حملے کیے۔ باکسنگ آڈیٹوریم کا فرنیچر، کھڑکیاں، دروازے اور لائٹس تک توڑ دی گئیں۔ اس پر دونوں ٹیموں نے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی۔
اطلاعات کے مطابق اس جھگڑے میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔