جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سب انسپکٹر پولیس رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ مادھاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مادھاپور پولیس اسٹیشن میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ونئے کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے حکام نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

اطلاعات کے مطابق ایک مقدمے میں تعاون فراہم کرنے کے عوض سب انسپکٹر ونئے نے شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ طے شدہ منصوبے کے تحت جب وہ شکایت کنندہ سے نقد رقم وصول کر رہا تھا اسی دوران اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔

 

اے سی بی حکام نے رشوت کی رقم ضبط کر کے ملزم سب انسپکٹر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button