حیدرآباد کے ٹولی چوکی علاقے کے نوجوان کا بے دردی سے قتل – نعش کو جلا دینے کی کوشش
حیدرآباد شہر میں ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل نے سنسنی پھیلا دی ہے۔ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہفتہ کی آدھی رات حمایت ساگر کے قریب ایک نوجوان کی نعش ملنے سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹولی چوکی علاقہ سے تعلق رکھنے والے محمد عامر کی جلی ہوئی نعش حمایت ساگر کے اطراف مقامی افراد نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔
نعش جزوی طور پر جلائی گئی تھی، جس سے معاملہ مزید سنگین ہوگیا۔مرحوم کے گھر والوں کا الزام ہے کہ نامعلوم افراد نے منصوبہ بندی کے تحت محمد امیر کو قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ گھر والوں نے مطالبہ کیا ہے
کہ اس واردات میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائےاطلاع ملتے ہی راجندر نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کلوز ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے۔ بعد ازاں نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس پہلو سے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ آیا قتل پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ کارفرما ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



