جرائم و حادثات
حیدرآباد ۔ شادیکی بارات میں کھلونا پستول سے فائرنگ مہنگی پڑی

حیدرآباد، 17 دسمبر/ شہر کے لنگر حوض علاقے کے فنکشن ہال میں منعقدہ ایک شادی اس وقت متنازعہ بن گئی جب دلہے محمد فصیح الدین اور اس کے دوست شیخ الطاف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بارات کے دوران گھوڑے پر سوار دولہا اور اس کا دوست مبینہ طور پر فائرنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کیں جس میں یہ بات سامنے آئی کہ استعمال کی گئی بندوق اصل نہیں بلکہ کھلونے کی بندوق تھی۔
لنگر حوض کے ایس ایچ او بی وینکٹ رامولو نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے متعلقہ افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ تاحال زیرِ تفتیش ہے اور قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا۔



