جرائم و حادثات

حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، نوجوان لڑکی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی

حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ، لڑکی خاتون کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی

 

حیدرآباد میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک خانگی کمپنی کے دفتر کی عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کر لی۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع چتور کے گاؤں مدنا پلی کی رہنے والی 23 سالہ انیتا حیدرآباد میں مقیم تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔ جمعرات کی دوپہر وہ جس کمپنی میں کام کرتی تھی، سی بی سی آئی ڈی کالونی میں واقع اس دفتر کی عمارت کی تیسری منزل سے نیچے کود گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ خون میں لت پت حالت میں پڑی انیتا کو وہاں موجود افراد نے فوری طور پر نظام پیٹ کے ایک خانگی  اسپتال منتقل کیا۔

 

ایمرجنسی وارڈ میں علاج کے دوران ہی اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔ انیتا کی والدہ نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے صحت کے مسائل کا شکار تھی اور انہی پریشانیوں کے باعث ذہنی دباؤ میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہوگا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button