دوران پرواز طیارہ میں ائیر ہوسٹیس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے دو واقعات۔ حیدرآباد میں لینڈنگ کے بعد مسافرین کو پولیس نے پکڑ لیا

File photo
دوران پرواز طیارہ میں ائیر ہوسٹیس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے دو واقعات۔ حیدرآباد میں لینڈنگ کے بعد مسافرین کو پولیس نے پکڑ لیا
حیدرآباد: دو مسافروں کو سی آئی ایس ایف اہلکاروں اور ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لیا، یہ واقعہ آج شمش آباد میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حدود میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو پرواز میں سفر کرنے والے 42 سالہ رمیش نے ایئر ہوسٹس کو بدتمیزی سے چھونے کی کوشش کی۔ تاہم پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد،ایئر ہوسٹس کی شکایت پر رمیش کو سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے حراست میں لے کر ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں، دہلی سے حیدرآباد آنے والی انڈیگو پرواز میں سفر کرنے والے 35 سالہ مسافر نے نشے میں ہونے کی حالت میں ایئر ہوسٹس کو زبانی طور پر ہراساں کیا۔ بعد میں اس نے اس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی۔ عملے نے اسے روکا لیکن وہ دیگر مسافروں کے ساتھ جھگڑنے لگا۔
پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد اسے ایئرپورٹ پولیس نے حراست میں لے لیا اور تفتیش جاری ہے۔



