حیدرآباد۔معصوم سمیہ کے قتل میں ملوث ماموں اور مامی گرفتار۔کالے جادو کے شبہ میں قتل

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے یاقوت پورہ چھاونی ناد علی بیگ میں 7 سالہ بچی کے قتل کی واردات میں ملوث اس کے ماموں اور مامی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو سمیہ نامی لڑکی لاپتہ ہو گئی تھی
بعدازاں اس کی نعش اس کی نانی کے مکان میں واٹر ٹینک سے دستیاب ہوئی۔ پولیس نے اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کرتے ہوئے لڑکی کے ماموںسمیع اور مامی یاسمین کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات میں پولیس کو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کے ملزم جوڑے کی بیٹی گزشتہ سال ماہ نومبر میں فوت ہو گئی تھی
وہ سمیہ کے ماں باپ پر کالے جادو کا شبہ کر رہے تھے اس کے ساتھ ہی ان کے درمیان جائیداد کا بھی تنازعہ تھا اسی مخاصمت کی بنا پر انہوں نے انتقام لینے کی غرض سے جب گھر میں کوئی نہیں تھے سمیہ کو کھیلنے کے بہانے لے جا کر اس کے
ہاتھ باندھ کر واٹر ٹینک میں ڈبو کر اس کا قتل کر دیا۔