جرائم و حادثات

حیدرآباد کے درگم چیرو تالاب میں نوجوان لڑکی کی نعش

شہرحیدرآباد کے درگم چیرو تالاب میں کود کر ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق 27 سالہ بی سشما، جو ایسٹ ماریڈپلی کی رہنے والی ہے نے چہارشنبہ کی رات ہائی ٹیک سٹی میں واقع اپنے دفتر گئی تاہم، وہ رات تک واپس نہیں آئیں۔

 

والدین نے دفتر سے معلومات حاصل کیں تو معلوم ہوا کہ وہ رات 10:30 بجے دفتر سے روانہ ہو چکی تھی۔ رشتہ داروں اور دوستوں سے پتہ لگانے کے بعد والدین نے جمعرات کو مادھا پور پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

 

مادھا پور انسپکٹر ڈی کرشنا موہن نے بتایا کہ صبح 7 بجے کے قریب ایک لڑکی کی نعش تالاب میں تیرتی ہوئی ملی۔ ماہر تیراکوں کی مدد سے نعش کو باہر نکالا گیا۔ شناخت بی سشما کے طور پر ہوئی ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ انہوں نے تالاب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔”

 

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر لڑکی کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیا مجبور کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button