جرائم و حادثات

قتل کے بعد نوجوان کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔ حیدرآباد کے پرانا شہرمیں وحشیانہ واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک نوجوان کا بے دردی سے قتل کرکے اس کا سر تن سے جدا کردیا گیا۔ شہر کے علاقہ بالاپورسے محمد فیصل خان نامینوجوان 12 فروری کو پراسرارطورپرلاپتہ ہوگیا تھا۔ گھروالوں کی شکایت پرپولیس نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

کل رات نوجوان کی نعش بالاپورپولیس کو دستیاب ہوئی کسی نے اس کا قتل کرکے سر تن سے جدا کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فیصل کی پانچ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ اطلاعات ہیں کہ فیصل سے فون پرجس نوجوان کی آخری مرتبہ بات ہوئی تھی اسے حراست میں لینے پر قتل کا انکشاف ہوا۔ قتل کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button