جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔ روڈی شیٹر کے قاتلانہ حملہ میں زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔سر عام رؤڈی شیٹر کے حملے میں زخمی نوجوان کی موت ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع رنگار ریڈی نگر میں 25 سالہ روشن رہا کرتا تھا، اس کا بالشیو ریڈی سے جھگڑا چل رہا تھا۔

 

 

کل بال شوریڈی نے سر عام روشن پر خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا اسے علاج کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

 

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ایک زنخہ کے مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو شدت اختیار کر گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button