جرائم و حادثات
حیدرآباد میں خاتون کا بے ہیمانہ قتل – ہاتھ پیر باندھ کر مار ڈالنے کا انکشاف

حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ رینو اگروال نامی خاتون، جو کوکٹ پلی کے سوانڈیک اپارٹمنٹس میں مقیم تھیں، نامعلوم افراد کے ہاتھوں ہلاک ہوئیں۔
اطلاع ملتے ہی کوکٹ پلی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دی۔ خاتون کی نعش ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے حالت میں ملی۔ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوا کہ انہیں پہلے پریشر کُکر کے ڈھکن سے سر پر زور سے مارا گیا اور پھر چاقو سے وار کر کے قتل کیا گیا۔
شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس گھناونی واردات میں گھر میں کام کرنے والے دو بہاری نوجوان ملوث ہیں۔ قتل کے بعد وہ مبینہ طور پر زیورات اور نقدی لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس کی جانب سے اس کی تقصدیق نہیں ہوئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے