جرائم و حادثات

سڈنی میں حیدرآبادی نوجوان پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد ۔‌سڈنی کے 7۔ ایلیون اسٹور میں کام کرنے والے حیدرآبادی نوجوان سیف محمد شاہ کو چاقو سے حملے میں زخمی کردیا گیا اور وہ مقامی ہاسپٹل میں زیرِ علاج ہیں۔ ان کے افرادِ خاندان نے مجلس کے کارپوریٹر مصطفیٰ علی مظفر سے رابطہ کیا جنہوں نے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کو تمام تفصیلات سے واقف کروایا

 

 

جس پر صدر مجلس نے ڈاکٹر جئے شنکر اور وزارت امور خارجہ سے خواہش کی کہ فوری طبی امداد اور کارروائی کو یقینی بنائے۔بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے وزیر خارجہ ایس جئے شںنکر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا کہ "میرے حلقے سے تعلق رکھنے والے سیف محمد شاہ عارضی طور پر آسٹریلیا میں مقیم ہیں۔ بر ووڈ، نیو ساؤتھ ویلز کے ایک 7-11 اسٹور میں کام کے دوران سیف پر چاقو سے حملہ ہوا اور وہ اس وقت رائل پرنس الفریڈ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

 

 

سیف کے والد اسحاق شاہ حیدرآباد میں ہیں۔ صدر مجلس نے کہا کہ میری گزارش ہے کہ ضروری کارروائی کریں تاکہ سیف کے مناسب علاج کو یقینی بنایا جا سکے مقامی حکام سے رابطہ قائم کیا جائے اور ملزمین کو سزا دلوانے کو یقینی بنایا جائے۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button