جرائم و حادثات
زخمی سینئر ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین دوران علاج فوت۔ ٹکر دے کر قتل کرنے کا انکشاف

حیدرآباد : حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک علاقے میں ٹکر دے کر سینئر وکیل خواجہ معز الدین کا قتل کردیا گیا۔یہ واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا جب سینئر وکیل اپنے گھر سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی کی ڈرائیور سیٹ میں بیٹھنے والے
تھے کہ اسی دوران ایک ایس یو وی تیز رفتاری سے آئی اور انہیں ٹکر دے دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وہ ہوا میں اچھل کر سڑک پر چند میٹر دور جا گرے۔ انہیں شدید چوٹیں آئیں اور فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا وہ زخموں سے جانبر نہ
ہوسکے۔ پولیس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کرلیا ہے اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ وقف اراضیات کے مقدمات کی پیروی کررہے تھے۔



