جرائم و حادثات

بھینسہ پولیس کی جانب سے مٹکہ کھیلنے کے مقامات کی جانچ 

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان)دورحاضرمیں نوجوان طبقہ آئےدن مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہوئے جرائم کا ارتکاب کربیٹھتےہیں۔ان جرائم میں سے ایک مٹکہ(جوا) ہے۔مٹکا دراصل نمبروں کا کھیل جس میں کھلاڑی جیتنے والے نمبر کا اندازہ لگاتا ہے اور اسے کاغذ کی شیٹ میں قلم کرتا ہے۔ "پھنس جانے سے بچنے کے لیے، گاہک اپنا نام نہیں بتاتے، اس کے بجائے ایک دستخط کے ساتھ شیٹ بک میکر کے حوالے کر دیتے ہیں۔ اگر گاہک نے جس نمبر کا اندازہ لگایا ہے وہ لاٹری نمبر ہے، تو متعلقہ گاہک کو نقد انعام دیا جاتا ہے۔اس ضمن میں آج سرکل انسپیکڑپراوین کمار کی قیادت میں بھینسہ پولیس کی جانب سے بھینسہ میں مٹکہ کھیلنے کے مقامات ہوٹلس، پان شاپس کی جانچ کی گئی اس کےعلاوہ مشتبہ لوگوں کی جانچ کرتےہوئے ان کو پولیس کی جانب سے خبردار کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button