جرائم و حادثات

انسٹاگرام کی محبت میں اندھی بیٹی، ماں باپ کو نیند کا انجکشن دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا – تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں واردات

محبت کی شادی سے انکار پر والدین کی جان لینے والی سفاک بیٹی کا ہولناک جرم منظرِ عام پر آگیا۔

Oplus_16908288

تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نرس بیٹی نے اپنے ہی ماں باپ کو نشہ آور انجکشن دے کر بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ لرزہ خیز واردات بنتوارم منڈل کے یاچارم گاؤں میں پیش آئی۔

 

پولیس کے مطابق، سریکھا نامی نوجوان خاتون ایک نرسنگ ہوم میں نرس کے طور پر کام کرتی تھی اور گزشتہ دو برسوں سے انسٹاگرام کے ذریعہ دوستی ہونے والے ایک نوجوان سے محبت میں مبتلا تھی۔ سریکھا اپنے عاشق سے بین ذاتی شادی کرنا چاہتی تھی، مگر والدین نے اس رشتہ کو سختی سے مسترد کر دیا۔

 

اسی انکار نے بیٹی کو اس حد تک اندھا کر دیا کہ اس نے انسانیت اور رشتوں کو روند ڈالا۔ سریکھا نے اپنے نرسنگ ہوم سے اینستھیشیا حاصل کیا اور جسمانی درد کی دوا بتا کر اپنے والدین کو حد سے زیادہ مقدار میں مَتّی انجکشن دے دیے، جس کے نتیجہ میں دونوں والدین تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئے۔

 

قتل کے بعد بھی سفاکی کم نہ ہوئی۔ سریکھا نے اپنے بھائی کو فون کرکے والدین کی موت کو قدرتی قرار دیا، لیکن شبہ کی بنیاد پر جب پولیس نے گہرائی سے تفتیش کی تو سچ کا پردہ فاش ہوگیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمہ ٹوٹ گئی اور اس نے پولیس کے سامنے اپنے ہی والدین کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

 

پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سنسنی خیز واردات نے پورے علاقے کو غم میں مبتلا کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button