جرائم و حادثات

مالک مکان نے کرایہ دار خاتون کے باتھ روم میں لگادیا خفیہ کیمرہ۔ حیدرآباد میں چونکا دینے والا واقعہ

حیدرآباد: شپر کے مدھورا نگر، جواہر نگر علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک مکان مالک نے کرایہ دار کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے۔تفصیلات کے مطابق اشوک یادو نامی مکان مالک نے ایک الیکٹریشن کی مدد

 

 

سے یہ کام انجام دیا۔ اس مکان میں ایک 23 سالہ شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کرایے سے رہتی تھی اور پرائیویٹ جاب کرتی ہے۔4 اکتوبر کو باتھ روم کا بلب خراب ہونے پر خاتون نے مالک مکان کو اطلاع دی۔ اشوکیادو نے

 

 

الیکٹریشن کو بلوا کر صرف بلب ٹھیک کروانے کے بجائے بلب ہولڈر میں خفیہ کیمرہ بھی لگوایا۔ بعد میں اس کیمرے کے ذریعے اُس نے خاتون کے نہاتے وقت کی ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ 13 اکتوبر کو اچانک بلب ہولڈر سے ایک اسکرو نیچے گر

 

 

گیاجس پر خاتون نے اپنے شوہر سے باتھ روم چیک کروانے کو کہا۔ ہولڈر کے اندر کیمرہ دیکھ کر شوہر حیران رہ گیا۔ فوراً اشوک یادو سے شکایت کی گئی لیکن اُس نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ جب جوڑے نے پولیس شکایت کی دھمکی دی تو

 

 

اشوک یادو نے اُنہیں دھمکایا کہ الیکٹریشن (چنٹو) جو جیل کاٹ چکا ہے وہ باہر آ کر انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے جس متاثرہ جوڑے نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے اشوک یادو کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں اس نے اعتراف

 

 

کیا کہ خفیہ کیمرہ لگانے کا حکم اسی نے دیا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا جبکہ الیکٹریشن چنٹو فرار ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔فی الحال اس خفیہ کیمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس سے عوام میں شدید غم و

 

 

غصہ پایا جا رہا ہے۔ ماضی میں ایسی وارداتیں ہوٹلوں یا ہاسٹلز میں پیش آتی تھیں لیکن اب گھروں میں بھی ایسی حرکتیں ہو رہی ہیں جس سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ کرایہ کے

 

 

مکان میں منتقل ہونے سے پہلے خاص طور پر باتھ رومز اور بیڈرومز میں لائٹس اور ہولڈرز کی اچھی طرح جانچ کرنی چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button