جرائم و حادثات
انٹر میں فیل ہونے کے خوف نے جان لے لی – نتیجہ آیا تو کامیابی نے سب کو رُلا دیا
انٹر کا خوف جان لیوا ثابت، مگر نتیجہ آیا تو کامیاب نکلا!
تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے انٹر ایم پی سی فرسٹ ایئر کے طالب علم اکشنت نے امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے جمعرات کے روز ریل کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔
لیکن جب آج نتائج جاری ہوئے تو حیران کن طور پر وہ 347 نمبرات کے ساتھ تمام مضامین میں کامیاب قرار پایا۔ یہ خبر سن کر والدین اور گاؤں والے غم کی لہر دوڑ گئی اور ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔زندگی ایک وسیع سمندر کی مانند ہے، صرف نمبرات ہی انسان کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرتے۔



