لڑکی کے لئے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم دانش کا 10 بچوں نے مل کر کردیا قتل _ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں واردات

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں ایک لڑکی کے لئے انٹرمیڈیٹ کے طالب علم کا 10 بچوں نے مل کر انتہائی بے دردی سے قتل کردیا اور نعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک کر اسے حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔
تاہم پولیس نے تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا اور انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی کے صفدر نگر کے رہنے والے احمد نامی شخص کا 17 سالہ لڑکا دانش یوسف گوڑہ کے ایک کالج میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کا طالب علم ہے اسی کالج میں ایک روڈی شیٹر کا لڑکا بھی سال اول میں زیر تعلیم ہے اس کے رشتہ دار کی ایک لڑکی بھی اسی کالج میں پڑھتی ہے
بتایا گیا ہے کہ دانش کی اس لڑکی کے ساتھ دوستی تھی اور وہ ایک ساتھ گھومنے پھرتے تھے اس بات کو لے کر روڈی شیٹر کا لڑکا کافی برہم تھا کیونکہ وہ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا اس لئے اس نے دانش کو راستہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لئے اس نے اپنے دوستوں کی مدد سے دانش کا قتل کردیا اور نعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک دیا۔