جرائم و حادثات
جگتیال ضلع کے ملیال پولیس اسٹیشن میں نوجوان کی خودسوزی کی کوشش سے سنسنی
انصاف نہ ملنے پر نوجوان کا انتہائی قدم!
جگتیال میں چونکا دینے والا واقعہ، ملیال پولیس اسٹیشن میں پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش
تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے ملیال پولیس اسٹیشن کے احاطے میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نُوکا پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان عقیل نے اپنی والدہ کی خودکشی کے کیس میں انصاف نہ ملنے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس اسٹیشن کی دیوار پر چڑھ کر خود پر پٹرول چھڑک لیا۔
موقع پر موجود افراد اور پولیس جوان دم بخود رہ گئے۔ پولیس نے بروقت حرکت میں آتے ہوئے نوجوان کو بچا کر ہاسپٹل منتقل کردیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق عقیل کئی دنوں سے اپنی والدہ کے کیس میں انصاف کے لیے دربدر بھٹک رہا تھا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعہ سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔



