جرائم و حادثات

10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے جگتیال انچارج تحصیلدار گرفتار 

کریم نگر ۔ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال میں ایک کسان سے رشوت کی رقم طلب اور قبول کرنے والے انچارج تحصیلدار کے علاوہ ایک خانگی شخص کو اے سی بی کے حکام نے گرفتار کر لیا۔

 

جگتیال ضلع کے رائیکل منڈل کے ایک کسان نے اپنی زرعی اراضی کو سرکاری طور پر درج کروانے کے لیے درخواست داخل کی تھی لیکن انچارج تحصیلدار گنیش نے اس کسان سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

 

متاثرہ کسان نے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) سے شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی حکام نے چھاپہ مارا اور انچارج تحصیلدار گنیش اور خانگی ڈاکومینٹ رائٹر محمد مظفر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button