جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایر ہوسٹیس کی خودکشی۔ لڑکی کا جموں سے تعلق

حیدرآباد: راجندر نگر میں انڈیگو ایئرلائن سے وابستہ ایک ایئر ہوسٹس (کیبن کریو) نے خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔ پولیس کے مطابق جموں سے تعلق رکھنے والی جانوی گپتا (23) سالہ انڈیگو ایئرلائن میں ایئر ہوسٹس کے طور پر کام کرتی تھیں اور شیورامپلی میں واقع پراویڈنٹ کین ورتھ میں اپنی دوست کے ساتھ رہتی تھیں۔

 

 

اس ماہ کی 24 تاریخ کو جمعہ کی رات جانوی نے دو ساتھیوں اور ایک اور دوست کے ساتھ اپنے فلیٹ میں پارٹی کی۔ اس کے بعد سب اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے۔ صبح 4 بجے جانوی نے اپنے کمرے میں پھانسی لے لی۔صبح جانوی کی دوست نے دروازہ کھٹکھٹا کر اسے جگانے کی کوشش کی لیکن کافی دیر تک دروازہ نہیں کھلا جس پر دروازہ توڑ کر دیکھا تو جانوی کی نعش پھانسی لسے لٹکی ہوئی تھی ۔

 

 

اس کی دوست نے فوراً جانوی کے والدین کو اطلاع دی۔ جانوی کے خاندان والوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ کچھ دنوں سے ڈپریشن میں تھیں۔ پولیس ان دوستوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جو جانوی کے ساتھ پارٹی میں شریک تھے۔ پولیس جانوی کی موت کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے جانوی کی نعش ان کے خاندان والوں

 

 

کے حوالے کر دی۔ ایر ہوسٹیس کی موت کے سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button