جرائم و حادثات 
 جوبلی ہلز ضمنی انتخاب: بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیتا کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد کے جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران بی آر ایس امیدوار ماگنٹی سنیتا کے خلاف بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔کانگریس میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے چیئرمین موہن ریڈی نے ریٹرننگ آفیسر سے شکایت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ماگنٹی سنیتا جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس پارٹی کے انتخابی نشان والی ووٹر سلپس تقسیم کر رہی ہیں۔اسی شکایت کی بنیاد پر بورا بنڈہ پولیس نے ماگنٹی سنیتا کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔۔
 
 


