جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کالیشورم پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر بھوانی سین نے خاتون کانسٹیبل کو بنایا ہوس کا نشانہ _ سب انسپکٹر گرفتار ؛ ملازمت سے برطرف

کریم نگر _ 20 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھوپال پلی ضلع کالیشورم  پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کے طور پر کام کرنے والی بھوانی سین نے اسی پولیس اسٹیشن میں کام کرنے والی خاتون ہیڈ کانسٹیبل رما کو  ریوالور سے ڈرا دھمکا کر اس کی عصمت  ریزی کی۔ اس نے دھمکی دی کہ اگر اس واقعہ کو  ظاہر کیا تو اسے  جان سے مار دے گا۔ اس کے بعد سے کئی مرتبہ سب انسپکٹر نے خاتون کانسٹیبل کی عصمت ریزی کی۔ جنسی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون کانسٹیبل نے حال ہی میں ضلع ایس پی سے شکایت درج کرائی ہے۔ جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا۔

 

جرم ثابت ہونے پر سب انسپکٹر کے خلاف عصمت ریزی، ایس سی اور ایس ٹی مظالم کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ اور سب انسپکٹر بھوانی سین کو بھوپال پلی  عدالت میں پیش کیا گیا اور 14 دن کے ریمانڈ پر دیا گیا۔

 

دریں اثنا ریاستی حکومت نے کالیشورم میں ایک خاتون کانسٹیبل کی عصمت ریزی کے واقعہ کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ سب انسپکٹر بھوانی سین جس نے ہیڈ کانسٹیبل رما کو ریوالور سے ڈرا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، کو مستقل طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ملٹی زون 1 کے آئی جی پی رنگناتھ نے آئین کے آرٹیکل 311 کے تحت بھوانی سین کو برطرف کرنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button