جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کاماریڈی میں لاپتہ تین بہنوں میں دو کی نعشیں تالاب سے برآمد

ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی میں افسوسناک واقعہ، لاپتہ تین بہنوں میں دو کی نعشیں تالاب سے برآمد

 

تلنگانہ کے کاماریڈی شہر کی آر بی نگر کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ہفتہ کی صبح لاپتہ ہونے والی تین بہنوں میں سے دو کی موت ہوگئی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق کاماریڈی تالاب سے دو بچیوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے تالاب سے آیات (7 سال) اور مریم (5 سال) کی نعشیں  نکالیں۔تیسری بچی شفاعت کی تلاش ابھی جاری ہے۔ پولیس اس واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ کہ آخر آن بچیوں کو کس نے قتل کیا

 

واضح رہے کہ آج صبح کاماریڈی کے آر بی نگر کے رہنے والے آٹو ڈرائیور اسماعیل کی تین بیٹیاں 8ساکہ شفاعت  ؛ 7سالہ  آیات  اور 5سالہ  مریم بھی لاپتہ ہوگئیں تھیں

 

اطلاعات کے مطابق آج صبح تینوں بچیاں اپنے والد کے ساتھ آٹو میں گھر سے نکلی تھیں۔ والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچیوں کو ایک دکان کے پاس اتار دیا اور خود کرایہ لینے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button