جرائم و حادثات

تلنگانہ کے وقارآباد میں خاتون کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وقارآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شہر کے گنگارام سائی بابا کالونی میں خاتون کانسٹیبل دیویا نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق سائی بابا کالونی کے بسواراج ہوم گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے اور چھ سال قبل فوت ہوگئے۔

 

ان کی تیسری بیٹی دیویا 2020 بیاچ کی کانسٹیبل تھیں۔ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے وقارآباد ضلع کے دھارور پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔ہفتہ کی علی الصبح اس نے پھانسی لے لی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے

 

جس میں لکھا تھا”پیارے امّی اور میرے ارکان خاندان میں یہ قدم اٹھانے پر مجھے معاف کر دیں۔ میری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں ہے۔ ذہنی دباؤ برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے یہ غلط قدم اٹھا رہی ہوں۔ امّی میں آپ پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھی اسی لیے یہ فیصلہ کیا۔ کاش باپو زندہ ہوتے تو بہتر ہوتا۔ باپوکے نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

 

مجھے معاف کر دینا ۔”پولیس نے اس واقعے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button