جرائم و حادثات
امریکہ کا ویزا نہ ملنے پر حیدرآباد میں لیڈی ڈاکٹر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں ایک لیڈی ڈاکٹر روہنی نے خودکشی کر لی۔ وہ ایک سال سے امریکہ کا ویزا کا انتظار کر رہی تھیں۔
امریکی حکومت کے نئے فیصلے کی وجہ سے ان کا J-1 ویزا نہیں آیا۔ اس شدید ذہنی صدمہ کی وجہ سے ڈاکٹر روہنی نے حیدرآباد میں اپنے گھر میں نیند کی گولیاں کھا کر جان دے دی۔
اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ جانے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کرنے والی روہنی کی موت پر ارکان خاندان غم سے نڈھال ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر کی نعش کو گنٹور منتقل کر دیا گیا ہے۔



