جرائم و حادثات

لیڈی ڈاکٹر خاتون مریض کے زیورات لے کر فرار۔ حیدرآباد کے کارپوریٹ ہاسپٹل میں چوری کا واقعہ

حیدرآباد: سکندرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں ایک نقلی ڈاکٹر کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ایک ایپرن پہنی ہوئی خاتون مریض کے علاج کے بہانے کمرے میں داخل ہوئی

 

اس نے مریض کے تمام رشتہ داروں کو کمرے سے باہر بھیج دیا پھر مریض کو بے ہوش کر کے تقریباً دس تولہ سونا لے کر فرار ہو گئی۔اولڈ بوئن پلی کی سدھا رانی نامی خاتون بیماری کے باعث اسپتال میں شریک تھی جب اسے ڈسچارج کیا جا رہا تھا تو ایک ایپرن پہنی ہوئی لیڈی ڈاکٹر اس کے کمرے میں آئی اور رشتہ داروں کو باہر جانے کو کہا۔ کچھ دیر بعد جب رشتہ دار دوبارہ اندر گئے

 

تو دیکھا کہ سدھا رانی بے ہوش پڑی ہے اور اس کے پاس موجود زیورات غائب ہیں۔رشتہ داروں کے مطابق تقریباً 10 تولہ سونا چوری ہو گیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ خاتون نرسنگ اسٹاف کے

 

کمرے میں جاتی ہوئی بھی نظر آئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button