خود کو فوجی ظاہر کرکے فوڈ ڈیلیوری بوائے نے کیا لیڈی ڈاکٹر کا ریپ

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ایمیزون کمپنی کے ڈیلیوری بوائے نے خود کو فوجی افسر ظاہر کر کے ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات
کے مطابق آرو مَلک نامی نوجوان ایمیزون میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون ڈاکٹر سے رابطہ قائم کیا اور خود کو "انڈین آرمی کے لیفٹیننٹ” کے طور پر متعارف کروایا۔ اس نے فوجی وردی پہنے اپنی
تصاویر بھیج کر ڈاکٹر کا اعتماد حاصل کر لیا۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان واٹس ایپ پر بات چیت شروع ہوگئی۔حال ہی میں ملزم ڈاکٹر کے گھر گیا اور اسے نشہ آور شئے ملا کر کھانا دیا۔ کھانے کے بعد خاتون بے ہوش ہوگئی جس کے بعد ملزم
نے اس کے ساتھ زیادتی کی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔ ہوش میں آنے کے بعد ڈاکٹر نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔



