جرائم و حادثات

نرمل میں لیڈی ڈاکٹر کی گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش

نرمل: نرمل ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک لیڈی ڈاکٹر نے خودکشی کی کوشش کی۔ ریاست آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم ڈاکٹر بینا کا تعلق بتایا گیا ہے۔ وہ سابق میں ڈاگمکٹرس لین کے ایک خانگی ہاسپٹل میں کان، ناک اور گلے کے ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دیا کرتی تھی۔ آج اس نے گلا کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔ اسے فوری طور پر مقامی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں سے اسے بہتر علاج کیلئے حیدرآباد لے جایا گیا۔ اقدام خودکشی کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔مکمل طور پر معلوم نہیں ہوسکی شبہ کیا جاتا ہے کہ شخصی وجوہات کی بنا پر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button