جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہم جنس پرست لڑکی کی خودکشی۔ساتھی خاتون کی دوسرے مرد سے شادی پر اٹھایا یہ قدم

حیدرآباد: اپنے ساتھی کی شادی پر مبینہ طور پر ناراض ایک ہم جنس پرست لڑکی نے حیدرآباد کے مضافات میں خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ پیر کو میڑچل کی کندی بستی میں پیش آیا۔

 

متوفیہ کی شناخت یاسمین سلطانہ کے ط ر پر کی گئی ہے اور اس کی عمر (18) سال بتائی گئی ہے۔ اس کا تعلق آسام سے تھا۔ لڑکی میڑچل چیک پوسٹ کے قریب ایک پرائیویٹ فرم میں کام کرتی تھی۔

 

پولیس نے بتایا کہ یاسمین اور ایک لڑکی گزشتہ آٹھ ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔ یاسمین کے ساتھ جس لڑکی کے تعلقات قائم تھے حال ہی میں اس نے ایک لڑکے کے ساتھ شادی کرلی تھی تب سے یاسمین مبینہ طور پر پریشان تھی۔

 

پیر کی رات یاسمین نے پھانسی لے کرخودکشی کر لی۔یاسمین کی بڑی بہن نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button