شوہر بیوی کا قتل مجرم کو عمر قید کی سزا۔ حیدرآباد کی عدالت کا فیصلہ

شوہر بیوی کا قتل مجرم کو عمر قید کی سزا۔ حیدرآباد کی عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ تقریباً دس سال قبل موجودہ مہدی پٹنم پولیس اسٹیشن و سابق ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں شہر کی ایک عدالت نے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 04-06-2015 کی علی الصبح تقریباً 1:30 بجے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل ملیشم اور مادھو راؤ گشت پر تھے کہ انہیں ملے پلی کے قریب ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچنے پر انہوں نے شدید زخمی حالت میں سلطانہ بیگم نامی خاتون کو پایا۔
خاتون نے مرنے سے قبل دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم حسین اسے ہراساں کرتا تھا اور اسی دن اس نے شراب پینے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جس سے انکار کرنے پر اس پر حملہ کیا گیا۔ اس واقعہ میں اس کا شوہر شدید زخمی ہو کر فوت ہوگیا۔ خاتون نے بتایا تھا کہ اس واردات میں حسین ملوث ہے۔
عدالت نے ملزم شیخ حسین (56) کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سخت سزا سنائی اور ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک ماہ کی سادہ قید کا حکم دیا گیا۔
اس کیس کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش اُس وقت کے انسپکٹر اور موجودہ اے سی پی ایس۔ رویندر نے انجام دی۔ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر جناب اے۔ فنی کمار نے استغاثہ کی مؤثر پیروی کی۔
کیس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران اور عملہ (سی ڈی اوز پی سی ملیش نائک، پی سی راجو) کو ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ زون جناب جی۔ چندر موہن اور دیگر اعلیٰ حکام نے مبارکباد دیتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا۔
شوہر بیوی کا قتل مجرم کو عمر قید کی سزا۔ حیدرآباد کی عدالت کا فیصلہ



