جرائم و حادثات

ایک لاکھ کے لالچ میں 3 لاکھ گنوا دئیے۔حیدرآباد میں نوجوان کو سائبر مجرموں کا دھوکہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں سائبر جرائم پیشہ افراد نے ایک نوجوان کو دستاویزات کے بغیر ایک لاکھ روپے کا ذاتی قرض دینے کا جھانسہ دے کر دھوکہ دیا۔ متاثرہ شخص سے مرحلہ وار انداز میں تین لاکھ روپے ہتھیا لیے۔تفصیلات کے مطابق

 

 

حیدرآباد کے یوسف گوڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو سائبر ٹھگوں نے فون کر کے خود کو ایک خانگی فائنانس کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی دستاویز کے انہیں ایک لاکھ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ اس پر اعتماد دلا کر مختلف قسطوں میں انشورنس، ٹی ڈی ایس، جی ایس ٹی، اور آر بی آئی چارجز کے نام پر تین لاکھ روپے وصول کر لیے۔

 

 

بعد ازاں جب وہ مزید چارجز طلب کرنے لگے تو نوجوان کو دھوکہ دہی کا احساس ہوا۔ متاثرہ شخص نے فوری طور پر حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button