جرائم و حادثات

لیڈیز ہاسٹل میں خفیہ کیمرہ لگانے والے عاشق معشوق گرفتار

حیدرآباد ۔ ایک محبت کرنے والے جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے جو ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ لگا رہے تھے۔

 

یہ واقعہ تمل ناڑو کے کرشناگیری ضلع کے اُٹھناپلی کے قریب لالکل گاؤں میں واقع ایک پرائیویٹ ویمنس پی جی ہاسٹل میں پیش آیا۔ اس کیس میں اوڈیشہ کی رہائشی نیلکماری گپتا (22 سال) اور پنجاب کے رہائشی اس کے پریمی روی پرتاپ سنگھ (29 سال) کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتاری کی سفارش ضلع کے ایس پی تھنگدورائی نے کلکٹر کو کی تھی۔

 

اس کے مطابق کلکٹر دینییش کمار نے پیر کے روز احکامات جاری کیے۔ گرفتار کیے گئے روی پرتاپ کو سیلم سینٹرل جیل بھیج دیا گیا اور نیلکماری گپتا کو کوئمبتور خواتین جیل منتقل کیا گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button