جرائم و حادثات

عاشق معشوق کی خودکشی۔ تلنگانہ کے نرمل ضلع میں واقعہ

نرمل: ان دونوں نے ایک دوسرے سے محبت کی تھی.. شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا.. لیکن اسی دوران دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے 12 گھنٹوں کے اندر ایک نے جراثیم کش دوا پی کر خودکشی کر لی جبکہ دوسرے نے دریائے

 

 

گوداوری میں چھلانگ لگا کر جان دے دی۔ یہ افسوسناک واقعہ نرمل ضلع کے لوکیشورم منڈل کے واٹولی گاؤں میں پیر کے روز واقعہ پیش آیا۔ لوکیشورم ایس آئی اشوک کی بیان کردہ تفصیلات کے مطابق واٹولی گاؤں کے رہنے والے نریش (22) اور

 

 

اکھیلہ (21) کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کر تے تھے۔ اسی دوران اتوار کو دونوں کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران کسی بات پر اختلاف ہوگیا جس پر اکھیلہ نے اتوار کی رات جراثیم کش مار دوا پی کر خودکشی کر لی۔ اس بات

 

 

کی اطلاع ملنے پر نریش اپنی موٹر سائیکل پر گوداوری پہنچا اور اس نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پیر کی صبح برہمیشور کے قریب دریائے گوداوری کے کنارے موٹر سائیکل دیکھ کر گاؤں والوں کو اطلاع دی گئی تو گاؤں والوں نے دریا

 

 

میں تلاش کیا جس پر نعش برآمد ہوئی۔ اکھیلہ کی ماں نیل اور نریش کی ماں متاوا کی شکایت پر الگ الگ کیسس درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button