جرائم و حادثات

عاشق کی موت کی خبر سن کر معشوقہ نے بھی جان دے دی

گنٹور : ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں گنٹور کے این آر آئی آئی ٹی کالج میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے دو طلباء گوپی کرشنا (20) سال اور لکشمی پرینکا (20) سال نے اپنی محبت کو خاندان کی طرف سے قبول نہ کیے جانے کے بعد اجتماعی طور پر خودکشی کر لی۔

 

یہ دونوں طلباء کچھ عرصے سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور انھوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے رواں ماہ کی 5 تاریخ کو پٹابی پورم پولیس اسٹیشن سے تحفظ مانگا تھا۔ پولیس نے دونوں کے والدین کو طلب کیا، لیکن والدین نے ان کی محبت کی شادی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

 

 

اس کے بعد جوڑے نے اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا اور وہاں سے چلے گئے۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر 27 ستمبر کو گوپی کرشنا نے گنٹور سے مارکاپورم جانے والی ٹرین کے سامنے کھڑے ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

 

اس دلخراش واقعہ کی خبر سن کر اگلے ہی دن لکشمی پرینکا نے بھی اسی مقام پر ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button