جرائم و حادثات
مہاراشٹرا وزیر کے پی اے کی بیوی نے خودکشی کرلی

ممبٹ۔ ممبئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مہاراشٹرا کی وزیر پنکجا منڈے کے پی اے اننت گارجے کی اہلیہ گوری پالوے نے خاندانی تنازعات کی وجہ سے ورلی علاقے میں اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لی۔
یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جبکہ پولیس نے اتوار کو اس کی تصدیق کی۔ گوری کی شادی رواں سال فروری میں ہوئی تھی اور وہ کے ای ایم ہسپتال کے ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔
متاثرہ خاتون کے ارکان خاندان کا الزام ہے کہ شوہر کی طرف سے مسلسل ذہنی و جسمانی ہراسانی اور تشدد کی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔



