جرائم و حادثات

تلنگانہ کے محبوب نگر میں آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ٹرانسپورٹ ڈپٹی کمشنر کشن نائک گرفتار – 200 کروڑ روپے کے اثاثوں کا انکشاف

تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی کمشنر کشن نائک کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے گرفتار کر لیا۔ آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے معاملے میں آج صبح 5 بجے سے مختلف مقامات پر دھاوے انجام دیئے گئے،

 

جن کے دوران 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے غیر قانونی اثاثوں سے متعلق اسناد، دستاویزات اور سونا ضبط کیا گیا۔ جس کی کھلے عام مارکیٹ کی مالیت 200 کروڑ روپے بتائی گئی ہے

 

اے سی بی نے کہا کہ حیدرآباد، نظام آباد اور کاماریڈی کے علاقوں میں غیر قانونی اثاثوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ حیدرآباد میں 6، نظام آباد میں تین اور نارائن کھیڑ میں تین مقامات پر دھاوے انجام دیئے گئے۔ نارائن کھیڑ میں 30 ایکڑ اور نظام آباد میں 10 ایکڑ اراضی سے متعلق غیر قانونی اثاثے سامنے آئے ہیں۔

 

اے سی بی کے مطابق پٹ مارکیٹ میں واقع اجیت گولڈ شاپ سے کشن نائک کے نام پر موجود سونا لا کر ضبط کیا گیا، جس میں ایک کلو سونا شامل ہے۔ اس کے علاوہ نظام آباد میں ایک بین الاقوامی ہوٹل اور اپارٹمنٹس سے متعلق دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

 

دلسکھ نگر میں واقع کشن نائک کے رشتہ دار وجے کے مکان سے بھی متعدد اہم دستاویزات ضبط کی گئیں۔ اے سی بی عہدیداروں نے بتایا کہ کشن نائک کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button