جرائم و حادثات

مکان کے سامنے دیوالی منانے والے چاچا اور بھتیجے پر فائرنگ

نئی دہلی – یکم نومبر ( اردو لیکس) دہلی کے شاہدرہ علاقے میں جمعرات کی مکان کے سامنے دیوالی منانے والے چاچا اور بھتیجے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ۔ گزشتہ رات آکاش شرما کا خاندان دیوالی منا رہا تھا۔ آکاش پیلے رنگ کا کرتا پہنے اپنے بھتیجے کے ساتھ مل مکان کے سامنے پٹاخے چلا رہے تھے کہ اچانک ایک اسکوٹی پر دو لوگ آئے۔ ان میں سے ایک اسکوٹی سے اترا اور آکاش شرما کو ان کے گھر کے سامنے ہی گولی مار دی۔ آکاش کا بھتیجا جب شوٹر کو پکڑنے کے لیے بھاگا تو اسے بھی گولی مار دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد آکاش کے خاندان میں دیوالی کے روز ماتم مچ گیا۔ پولیس نے اس قتل کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے، جو ایک نابالغ ہے۔

 

شاہدرہ میں ہونے والے اس قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں آکاش اور ان کا بھتیجا رشبھ نظر آ رہے ہیں، دونوں نے پیلے رنگ کا کرتا پہنا ہے۔ رشبھ پٹاخوں میں آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک دو افراد اسکوٹی پر آتے ہیں۔ جیسے ہی آکاش پٹاخے میں آگ لگا کر گھر کے اندر جانے کے لیے مڑتے ہیں، شوٹر پیچھے سے گولی چلا دیتا ہے۔ پھر جب بھتیجا شوٹر کو پکڑنے کے لیے پیچھے بھاگتا ہے، اسے بھی گولی مار دی جاتی ہے۔

 

دہلی پولیس نے شاہدرہ کے فرش بازار میں ہونے والی اس فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت اسکوٹی پر بیٹھا ہوا لڑکا 16 سالہ نابالغ ہے، جو اس قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ اسی نے ایک شوٹر کو کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمین نے 17 دن پہلے اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی اور دو تین دن سے آکاش کو مارنے کی تاک میں تھے، لیکن وہ نظر نہیں آ رہا تھا۔ اسکوٹی پر بیٹھے نابالغ نے شوٹر کو بتایا تھا کہ نشانہ کون ہے۔

 

پولیس کے مطابق نابالغ نے آکاش کو کچھ رقم دی تھی لیکن آکاش وہ رقم واپس نہیں کر رہا تھا، جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا۔ آکاش پر بھی مقدمات درج ہیں اور اس کا خاندان مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے، جبکہ نابالغ پر بھی مجرمانہ مقدمہ ہے۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا یہ قتل کسی بڑے جرم کی سازش کا حصہ تو نہیں؟

 

پولیس عہدیدار کے مطابق اس واقعے میں آکاش شرما عرف چھوٹو اور ان کے 16 سالہ بھتیجے رشبھ شرما کی موت ہو گئی، جبکہ 10 سالہ کرش شرما زخمی ہو گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً آٹھ بجے پیش آیا جب متاثرین اپنے گھر کے باہر دیوالی منا رہے تھے۔ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پی سی آر کال پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی، جہاں خون کے دھبے موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button