جرائم و حادثات

حیدرآباد آوٹر رنگ روڈ پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کار چلانے والا شخص گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے ایک شخص کو اپنی نئی خریدی گئی ووکس ویگن کار کو آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا پر تیز رفتاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد

 

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا۔ملزم کی شناخت یشونت ریڈی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی حال ہی میں خریدی گئی ووکس ویگن کار کی رفتار کو جانچنا چاہتا تھا۔اتوار کے روز

 

سوشل میڈیا پر تیز رفتاری کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈرائیور کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے گاڑی کو ضبط کرلیا ہے اور خطرناک ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف

 

ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے موٹر گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ او آر آر پر تیز رفتاری لاپرواہ ڈرائیونگ یا اسٹنٹس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button