جرائم و حادثات
حیدرآباد میں بوجھ لگے ہوئے ڈرائی فروٹس کی فروخت ایک شخص گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں غیر معیاری اور بوجھ لگے ہوئے ڈرائی فروٹس فروخت کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چارمینار کے علاقے میں موجود جیم فوڈز گودام پر چھاپہ مارا۔
وہاں سے 30 سے زائد ڈبوں میں رکھے سڑے ہوئے ڈرائی فروٹس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے جن میں کھجور بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق منیش نامی ڈرائی فروٹس تاجر بوجھ لگے ہوئے کھجور کاجو اور بادام کو معیاری ظاہر کر کے لوگوں کو فروخت کر رہا تھا۔
اس طرح لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں اسے حراست میں لے لیا گیا۔بعد ازاں حکام نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائی فروٹس خریدتے وقت ان کے معیار اور حالت کو اچھی طرح چیک کریں۔
اس واقعے کے بعد عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ شدہ غذائی اشیاء کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے۔



