جرائم و حادثات
ہوٹل میں چائے پینے والے شخص کا بیدردی سے قتل۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: جگت گیری گٹہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ محبوب ساکن مشیرآباد شہر کے علاقہ ایلماں بنڈہ کی ایک ہوٹل میں چائے پی رہا تھا کہ اسی دوران
ایک آٹو رکشہ میں سوار چار افراد وہاں آئے اور اس پر لوہے کی راڈوں سے حملہ کر دیا بعد ازاں چاقو سے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق محبوب ماضی میں ایک قتل کیس میں ملزم رہ چکا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ قتل پرانی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔