جرائم و حادثات

عورت کا بھیس بدل کر دوست کے گھر چوری۔ حیدرآباد میں نوجوان گرفتار

حیدرآباد: کہتے ہیں دوستی بھروسے کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن جب زندگی کا دباؤ حد سے بڑھ جائے تو انسان کس حد تک جا سکتا ہے اس کی ایک حیران کن مثال بنجارہ ہلز کے ایک حالیہ واقعے میں دیکھنے کو ملی۔ہرشیت جو ایک عام سا نوجوان ہے اس کی

 

 

دوستی شیو راج سے بتائی گئی ہے۔ آن لائن قرضوں کا دباؤ اس قدر بڑھ گیا تھا کہ ہرشیت کو سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس بوجھ سے کیسے نجات پائے۔ ایک دن اس نے ایسا قدم اٹھایا جس نے نہ صرف قانون کی گرفت میں لا کھڑا کیا بلکہ دوستی کے رشتے کو بھی پامال کر دیا۔شیوراج کے ارکان خاندان نظام آباد گئے ہوئے تھے اور گھر مقفل تھا۔ ہرشیت نے

 

 

اس موقع کا فائدہ اٹھایا۔ رات کے اندھیرے میں عورت کا بھیس بدل کر وہ شیوراج کے گھر پہنچا اور دروازے کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گیا۔ گھر سے 6.75 تولہ سونا اور 1.10 لاکھ روپے نقدی لے کر وہ خاموشی سے نکل گیا۔چند دنوں بعد شیوراج کے ارکان خاندان گھر واپس لوٹے اور چوری کا انکشاف ہوا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے

 

 

فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ہرشیت کو شناخت کیا اور گرفتار کر لیا۔گرفتاری کے وقت ہرشیت کے قبضے سے 6.75 تولہ سونا اور 85,000 روپے نقدی برآمد کی گئی۔ باقی رقم کہاں گئی اس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔یہ واقعہ اس بات کا واضح

 

 

ثبوت ہے کہ مالی دباؤ،بری عادتیں خاص طور پر آن لائن قرضوں کی دنیا میں کس طرح ایک عام انسان کو جرم کی دنیا میں دھکیل سکتا ہے اور کبھی کبھی سب سے قریبی رشتے بھی اس کی زد میں آ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button