جرائم و حادثات

بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں سمیت جمنا ندی میں چھلانگ لگا دی — دو نعشیں برآمد، تین کی تلاش جاری

بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے پر دلبرداشتہ شخص نے بچوں سمیت جمنا دریا میں چھلانگ لگائی — دو نعشیں برآمد، تین کی تلاش جاری

 

اتر پردیش کے ضلع شاملی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں کیرانہ کے رہنے والے 38 سالہ محمد سلمان نے اپنی بیوی کے عاشق کے ساتھ فرار ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے چار بچوں سمیت جمنا دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس نے سلمان اور اس کی ایک بیٹی کی نعش برآمد کرلی، جبکہ دیگر بچوں کی تلاش جاری ہے۔

 

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (شاملی) سنتوش کمار سنگھ کے مطابق محمد سلمان جو مزدوری کر کے گزر بسر کرتا تھا، جمعہ کی دوپہر اپنے بچوں مہک (12)، شفا (5)، ایان (3) اور 8 ماہ کی عنیشہ کے ساتھ جمنا ندی کے پُل پر گیا اور اچانک دریا میں کود گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رسمی شکایت ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

 

واقعہ سے چند لمحے قبل سلمان نے ایک ویڈیو ریکارڈ کیا، جس میں اُس نے اپنی بیوی خوشنما پر ناجائز تعلقات کا الزام لگایا اور کہا کہ گزشتہ سات مہینوں سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔

 

اس ویڈیو میں سلمان اپنی بیوی، اس کے مبینہ عاشق اور چند دیگر افراد کے نام لیتے ہوئے کہتا ہے  کہ میں اب یہ اذیت برداشت نہیں کر سکتا، سات مہینے سے یہ ظلم چل رہا ہے، میری طرح کسی اور مرد کے ساتھ ایسا نہ ہو..

 

ذرائع کے مطابق سلمان اور خوشنما کی شادی کو 15 سال ہوچکے تھے، لیکن خوشنما کے مبینہ تعلقات کے باعث ان کے درمیان جھگڑے بڑھتے جا رہے تھے۔ جمعہ کے روز ایک شدید جھگڑے کے بعد خوشنما اپنے عاشق کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی، جس کے بعد سلمان نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

 

سلمان کی بہن گلستان نے بتایا کہ جب میں نے ویڈیو دیکھا تو یقین نہیں آیا، اگلے دن پتہ چلا کہ وہ واقعی بچوں کے ساتھ ندی  میں کود گیا۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور تین بچوں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button