جرائم و حادثات
جادو ٹونہ کا شبہ ایک شخص کا قتل کرکے نعش جلادی گئی۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں سنسنی خیز واردات

نرمل: ریاست تلنگانہ ضلع نرمل میں جادو ٹونہ کے شبہ میں ایک شخص کے قتل کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ضلع کے کڑم منڈل کی اُڈوم پور پنچایت کے حدود میں واقع گنڈی گوپال پور گاؤں کے رہنے والے بھیمايا عمر
سال (55) کو اسی گاؤں کے مُوتی نریش اور اس کے بڑے بھائی ملیش نے اس ماہ کی 10 تاریخ کی رات قتل کر دیا۔ ملزمین نے گاؤں کے قریب جنگلاتی علاقے میں بھیمايا کی نعش کو جلا دیا۔ اطلاع ملنے پر خانہ سی آئی اجے اور کڑم
ایس آئی سائی کرن موقع پر پہنچے اور قتل کی وجوہات کی جانچ شروع کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ تفتیش کے دوران ملزمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھیمايا کا اس لئے قتل کیا کیونکہ وہ جادو ٹونہ کیا کرتا تھا۔



