جرائم و حادثات
مرغ کو مار ڈالنے پر پڑوسیوں نے ایک شخص کا قتل کردیا – تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے وقارآباد میں ایک دل دہلا دینے والا اور افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمولی سی بات پر ایک شخص کی جان چلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ریمپور ٹانڈا کے رہائشی موہن نے اپنے پڑوسی کے مرغ کو مار ڈالا، جس پر اس خاندان کے افراد آگ بگولا ہو گئے۔ غصے سے پڑوسیوں نے موہن پر لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے بےرحمانہ حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران موہن کی چیخ و پکار گاؤں میں گونجتی رہی مگر کوئی بھی اس کو بچا نہ سکا۔ شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا، مگر ہفتہ کے روز وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔
اس لرزہ خیز واردات کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ معمولی تنازعات کے جان لیوا انجام پر حیرت و خوف میں مبتلا ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔